اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی جانب سے ملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیرکو سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی قرض
کی تفصیلات پیش کی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق جون 2020میں ملکی قرضہ 23 ہزار283ارب روپے تھا،دسمبر2022میں ملکی قرضہ 31ہزار 116ارب روپیہوگیا،جون 2020میں غیرملکی قرض 13ہزار116ارب روپے تھا،دسمبر2022میں یہ قرض 19ہزار605 ارب روپے ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جون 2020میں کل سرکاری قرض 36ہزار399 ارب تھا،دسمبر2022میں سرکاری قرض 52ہزار721ارب روپے ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جون 2022تک ہرپاکستانی 2لاکھ 16ہزار709 روپیکا مقروض ہوگیا،جون 2020میں جی ڈی پی کا 76.6فیصد قرضہ لیا گیا،جون 2021میں کل جی ڈی پی کا 71.5فیصد قرض لیا گیا،جون 2022میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5فیصد لیا گیا۔