اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروںاور دفاتر سے کھلی
جگہوں پر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن ،بالاکوٹ بٹ گرام تورغر اور اآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی ۔