ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

حریم شاہ کے ہمراہ موجود رقم کے دعویدار کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے نہ تو کوئی سمن ملا ہے اور نہ ہی ادارے کے کسی فرد نے ان سے تاحال کوئی رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی کے سائبر اور منی لانڈرنگ ونگ نے بتایا تھا کہ حریم شاہ کے خلاف رقم کی غیر قانونی منتقلی اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ

انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی ،ان سے نہ تو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رابطہ کیا، نہ ہی انہیں سمن ملا اور کسی نے فون کرکے انہیں تحقیق سے متعلق بتایا۔حریم شاہ نے برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافی کو بتایا کہ وہ تفتیش کیلئے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں گی اور یہ کہ انہیں تفتیش سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے کوئی غلط کام ہی نہیں کیا۔حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ مذاق میں ویڈیو بنائی تھی، انہوں نے نہ تو کوئی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئی ہیں، ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ انہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا۔ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنا نام دانیال ملک بتایا اور دعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے ان کے پیسوں کے ساتھ ہی ویڈیو بنائی تھی۔دانیال ملک نے بتایا کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ منسلک رہے ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں گجرات کے این اے 68 کے حلقے سے سیٹ دینے پر ان سے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔دانیال ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان سے بھی مل چکے ہیں اور وہ گجرات کے واحد صادق و امین شخص ہیں، جن سے پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں منی ٹرانسفر کا قانونی کام کرتے ہیں اور جن پیسوں کے ساتھ حریم شاہ نے ویڈیو بنائی، وہ ان کے تھے، جنہیں ٹرانسفر کیا گیا اور ان کے پاس مذکورہ رقم کو ٹرانسفر کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔اس سے قبل حریم شاہ کی ہزاروں برطانوی پائونڈز کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکور غیر ملکی کرنسی پاکستان سے لے کر برطانیہ منتقل ہوئیں ہیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ کی مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے سندھ نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا تو ٹک ٹاکر نے وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی کہ انہوں نے پیسوں سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی،حریم شاہ کی وضاحتی ویڈیو پر ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے تحقیق شروع کردی۔اب حریم شاہ نے کہا کہ ان سے نہ تو ایف آئی اے نے رابطہ کیا، نہ سمن بھیجا، نہ فون کیا جب کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تفتیش کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…