بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رینکنگ میں بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں نمبر ون ،پاکستان نمبر ٹو کے ساتھ داخل ہو گی

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)رینکنگ میںبھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں نمبر ون جبکہ پاکستان نمبر ٹو کے ساتھ داخل ہو گی۔بھارت اور پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ پر 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کوئی فرق نہیں پڑے گا۔دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ تاریخی طور پر اعداد و شمار ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بھارت کے حق میں ہیں۔1999ء سے اب تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگ میں ٹاپ دو پوزیشنوں والی ہیں۔

آسٹریلیا نے 1999ء میں ورلڈ کپ جیتا تو وہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا، اسی طرح جب آسٹریلیا نے دوبارہ 2003ء اور 2007ء میں ورلڈ کپ جیتا تو اس کی ٹاپ پوزیشن تھی۔اس کے بعد بھارت نے 2011ئ میں ورلڈ کپ جیتا تو ایونٹ سے قبل اس کی رینکنگ دوسری تھی جبکہ 2015ء کے ورلڈ کپ کا فاتح آسٹریلیا اور 2019ء کا فاتح انگلینڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔علاوہ ازیں میزبان ہونا بھی بھارت کے لیے مثبت چیز بتائی گئی ہے کیونکہ حالیہ 3 ورلڈ کپ میزبان ممالک نے جیتے ہیں۔آئی سی سی نے ریٹنگ سسٹم 1981ء میں شروع کیا تھا تاہم 1975ء اور 1979ء کے ورلڈ کپ کے لیے کوئی ریٹنگ سسٹم نہیں تھا۔1983ء کا فاتح بھارت دوسرے اور 1987ء کا فاتح آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا جبکہ 1992ء کا فاتح پاکستان دوسرے اور 1996ء میں سری لنکا چھٹے نمبر پر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…