جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی۔تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔رسم حنا کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہین شاہ آفریدی سفید رنگ کے شلوار قمیض اور ہلکی گلابی واس کوٹ میں نظر آئے جبکہ شاہد آفریدی نے سیاہ جوڑے کا انتخاب کیا۔شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کی بھی چند ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں انہیں رنگ برنگ کے پھولوں سے مزین گہرے سبز رنگ کا شرارہ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انشا آفریدی اپنی رسم حنا پر میک آپ آرٹسٹ فرقان احمد کے سیلون سے تیار ہوئیں۔ میک آپ آرٹسٹ نے ان کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…