جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے، انضمام الحق

datetime 19  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ملک بھی دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئی ملک بھی

دوسرے سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا، وہ ہمارے مہمان تھے، اگر ان کو کوئی مسئلہ تھا تو پی سی بی سے بات کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، اگر کیویزکے پاس سیکیورٹی سے متعلق کوئی معلومات تھیں تو وہ ہمیں دکھا کیوں نہیں رہے،اگر پی سی بی کو معلومات سے آگاہ نہیں کرنا تو پھر آئی سی سی کو ہی بتا دیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے معلومات شیئر کرتا تو ہماری ایجنسیز اس معاملے کی ضرور تحقیقات کرتیں، کم سے کم یہ تو معلوم ہوجاتا کہ معاملہ کیا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…