جب سے بیٹی دنیا میں آئی میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے ، حسن علی دل کی باتیں زباں پر لے آئے

2  مئی‬‮  2021

ہرارے (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی حسن علی نے کہا ہے کہ جب سے میری بیٹی دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیٹی

کو بہت مس کررہا ہوں تاہم نیشنل ڈیوٹی بھی اہم ہے، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزیدکہا کہ میری واپسی کا سفر بہت مشکل تھا، 2 سال کرکٹ سے باہر رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا تھا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے، پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلا تھا۔حسن علی نے کہا کہ جب باہر تھا تو ایک وقت تھا جب میں کافی پریشان تھا، رویا بھی تھا لیکن اپنی محنت کے سلسلے کو کبھی نہیں چھوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچا تھا کہ کم بیک کروں اور ایسا کروں کہ دنیا دیکھے، میری سیلبریشن کا میری انجری سے کوئی تعلق نہیں۔انہونے کہاکہ لمبی کرکٹ کھیلنی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ ضرور کھیلیں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر بہت مدد ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ہی کھیلنا ہے، میں ہمیشہ سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔حسن علی نے ہرارے میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 89 رنز دے کر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…