کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی روزہ رکھ لیا افطاری کے وقت دونوں کی کیسی حالت تھی؟خود ہی بتا دیا

19  اپریل‬‮  2021

لندن،راولپنڈی (این این آئی)انڈین پریمئر لیگ میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز رکھ لیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔آئی پی ایل

کی ٹیم سن رائیزر حیدرآباد میں شامل افغان کرکٹرز راشد خان، محمد نبی و دیگر ماہِ صیام میں روزے رکھ رہے ہیں ایسے میں کیوی کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا۔افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ان کا دن اچھا تھا تاہم انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔راشد خان کین ولیمسن سے روزے کی کیفیت کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔راشد خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں لیجنڈز نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطار کر کے مزہ آیا۔ دوسری جانب پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے بہت ہی شاندار ایک شاٹ کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بھی خاصی

وائرل ہورہی ہے۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ گھر،صحن اور گلی کی کرکٹ ہمیں جدت سکھاتی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچ میں بابر نے جو خوبصورت شاٹ کھیلا، وہ شاٹ اس سے قبل ایک گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آزمایا تھا۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…