منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے سبالہ بننے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصویر شیئر کردی جب وہ ایک شادی میں سربالہ بنے تھے۔وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو انہیں ان کی والدہ نے

بھیجی ہے۔مذکورہ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ سربالہ بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ان کی عمر بھی کافی کم ہے۔وسیم اکرم نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ تصویر ان کے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو ان کی والدہ نے انہیں بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار سربالہ بنا تھا۔سابق کرکٹر نے 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے جسے صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک ان کی پوسٹ پر 14 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…