بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، محمد عامر اور فخر زمان ڈراپ، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی

16  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا جبکہ جب کوارڈی نیٹر سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے پرفارم کیا ہوا ہے، گوکے محمد حفیظ تھوڑی کرکٹ کھیلا ہے مگر وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کھیلیں جس کیلئے اچھا اسکواڈ ترتیب دینے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاہم فی الحال محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے۔ بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے اور اس کیلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے،ورلڈ کپ تک دیکھیں گے کون سا بہترین کمبی نیشن بنتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ حارث رؤف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے اور شاداب کی کارکردگی بہترہورہی ہے۔ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے بلکہ میچ جیتنے کے لئے لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے، ٹیم کی تشکیل مکمل مشاورت سے کی گئی۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ دو دن کی محنت سے ٹیم تشکیل دی، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، سرفراز احمد کی فٹنس بہتر ہے، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شیپ نظر آئے گی جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ ہمیں شکستوں سے جان چھڑا کراب وننگ ٹریک پر چڑھنا ہوگا۔سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مختلف کمبی نیشنزاپنائے گئے

مگر نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔مصباح الحق نے کہاکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے میچز کی تعداد کو ملایا جائے تو کل200 ٹی ٹونٹی میچزبنتے ہیں، اس کثیر تجربے کے ہمراہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی ہرگز مستقبل کے لیے ان کی حکمت عملی سے خارج نہیں ہوئے بلکہ ان کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی اور قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ اسکواڈکے انتخاب پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت سے متعلق اپنی درخواست کی منظوری پر سلیکشن کمیٹی کے مشکور ہیں۔ بابراعظم نے کہاکہ دونوں کرکٹرز اب بھی محدود فارمیٹ میں مزید کچھ عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احسان علی، عماد بٹ اور حارث رؤف جیسے باصلاحیت کرکٹرز کے انتخاب کے لیے یہ وقت موزوں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…