شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کپتان بن گئے

23  ستمبر‬‮  2019

دبئی( آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔سابق آل رانڈر دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کرکٹ کا بڑا نام ہیں جن کی لاہور قلندرز میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

آفریدی کا کہنا تھا کہ جب سے سنا ہے کہ ٹی 10 لیگ اس مرتبہ ابو ظہبی میں کھیلی جا رہی بہت خوش ہوں۔ اس چھوٹے طرز کی کرکٹ کا مقصد شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 10 ایک الگ نوعیت کی کرکٹ ہے جس میں بلے بازوں کو پہلی گیند سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔ٹی 10 لیگ کا تیسرا ایڈیشن شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی10 لیگ کو قانونی لیگ کا درجہ دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…