انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

11  ستمبر‬‮  2019

اوول( آن لائن )انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 185 رنز سے شکست دیکر دوبارہ انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ایشز کا پانچواں ٹیسٹ میچ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ کینگروز یہ میچ اگر برابر کھیلتے ہیں تب بھی وہ ایشز کے فاتح قرار پائیں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے پانچواں ٹیسٹ جیتنا ضرور ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اسلئے آخری ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…