معاہدے میں توسیع نہ کر نے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی اور دکھ ہوا، مکی آرتھر

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے اپنے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

معاملے پر غیر ملکی میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ میں بہت مایوس اور دکھی ہوں، میں نے پاکستان کرکٹ کو اٹھانے کے لیے دلی و جان سے کوشش کی۔انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو ان سے جوڑنے سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی گا مظاہرہ کیا تاہم یہاں واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔گزشتہ ماہ ختم ہونے والے ورلڈکپ کے بعد ہی مکی آرتھر کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن وہ اس میں 2 سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے نظرآئے تھے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے مئی 2016 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا، جس کے بعد اسی عرصے میں پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں اول درجے پر آگئی تھی اس کے بعد پاکستان نے جون 2017 میں انگلینڈ میں چمپیئنز ٹرافی جیتی اور محدود اوور کی کرکٹ میں بھی اپنی پوزیشن میں بہتری کی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم گزشتہ 2 سال میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی اور 2017 میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست ہوئی۔مجموعی طور پر دیکھیں تو پاکستان نے مکی آرتھر کی ہیڈ کوچنگ میں 28 میں 10 ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ 17 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا ہوا اس کے علاوہ گزشتہ 2 سال میں ایک روزہ میچز میں بھی قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا اور ٹیم نے 66 ون ڈے انٹرنیشنل میں سے 29 جیتے اور 34 میں شکست دیکھی جبکہ 3 میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…