سچن ٹنڈولکرنے آسٹریلوی بیٹ ساز کمپنی پرکتنے ملین ڈالر ہرجانہ دائر ادا کرنے کا دعویٰ کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آ گئی

15  جون‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن )سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے خلاف ضابطہ ان کا نام استعمال کرنے پر آسٹریلیا کی بیٹ ساز کمپنی پر مقدمہ کرتے ہوئے 2ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ کردیا۔رواں ماہ آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ میں ٹنڈولکر کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ

کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ‘اسپارٹن اسپورٹس انٹرنیشنل نے ٹنڈولکر کا نام استعمال کرنے کے لیے 2016 میں معاہدہ کرتے ہوئے سالانہ ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ریٹائرڈ بلے باز نے اس کے بعد اسپارٹن کے لیے کھیلوں کی مصنوعات کی تشہیر شروع کی اور اس سلسلے میں لندن اور ممبئی سمیت کئی مقامات پر تشہیری مہم میں بھی شرکت کی۔تاہم 2018 میں کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنی انہیں معاہدے کے تحت پہلی ادائیگی نہ کر سکی جس پر ٹنڈولکر نے انہیں رقم کی ادائیگی کی درخواست کی لیکن کئی مرتبہ یاد دہانی کے باوجود بھی رقم ادا نہ کی گئی۔انہوں نے موقف اپنایا کہ جب رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو میں نے معاہدہ ختم کردیا اور کمپنی سے کہا کہ وہ میرے نام و تصویر سمیت کسی بھی چیز کا استعمال بند کردیں لین اسپارٹن کی جانب سے تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اسپارٹن کے قانونی مشیر سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا۔یہ مقدمہ پانچ جون کو درج کیا گیا اور اس کی پہلی سماعت 26 جون کو سڈنی کی عدالت میں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…