بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں سرفراز کے زخمی ہونے پر متبادل وکٹ کیپر کون ہوگا؟سکواڈ سے باہر دو اہم کھلاڑی بھی انگلینڈ میں ہی رہیں گی،حیرت انگیزفیصلہ

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) اوپنر عابد علی کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا متبادل وکٹ کیپر کون ہو گا؟۔دائیں ہاتھ کے اوپنر عابد علی وکٹ کیپنگ کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں، تاہم اب ان کے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہو جانے کے بعد اب یہ اضافی ذمہ داری بابر اعظم کے سر ہے،24سالہ بابر اعظم ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل،عدنان اکمل اور عمر اکمل کے رشتے دار بھی ہیں۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان 31سالہ وکٹ کیپر سرفراز احمد 2015ء ورلڈکپ میں بطور

وکٹ کیپر منتخب ہوئے تھے لیکن کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ کے چار گروپ میچوں میں عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کروائی تھی۔106 ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر ز میں ہوتا ہے۔سرفراز نے ون ڈے میچوں میں 99 کیچ اور 23 سٹمپ کر رکھے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کئے جانے والے عابد علی برمنگھم میں قیام کریں گے جب کہ 26سال کے ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی دوران ورلڈکپ انگلینڈ میں رہیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…