میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

  ہفتہ‬‮ 16 فروری‬‮ 2019  |  13:30
میلبورن(این این آئی) میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا فائنل (آج) اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔ میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں اس سے قبل میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکربگ بیش لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ میلبورن رینی گیڈز نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اب دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ (آج) اتوار کو میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

loading...