8ویں واٹر کراس جیپ ریلی آج دریائے سندھ پر منعقد ہوگی

12  جنوری‬‮  2019

پشاور(این این آئی) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون ، فرنٹیئر 4×4کلب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کے باہمی اشتراک سے دریائے سندھ کے مقام پر8ویں واٹر کراس ریور انڈس جیپ ریس (آج)13جنوری کو منعقد ہوگی ، ریس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت

عاطف خان بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ ان کے ہمراہ وزیربلدیات شہرام تراکئی ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، اسسٹنٹ کمشنر صوابی مس تابندہ ، فرنٹیئر 4×4کے صدر بابر خان ، ٹی جے ایم اور ایکسٹریم 4×4 کے عہدیداران موجود ہونگے ، ریس میں دریائے سندھ صوابی ہنڈ کے مقام پر دشوارگزار پتھروں اور دریا کی لہروں کو چیرتے ہوئے 17کلومیٹر کا طویل ٹریک تیار کیا گیا جس میں 4×4جیپوں کے ڈرائیوراپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ، ریس میں لاہور ، کراچی ، بلوچستان ، اسلام آباد ، پشاور سمیت دیگر شہریوں سے 100 سے زائدگاڑیاں شریک ہونگی ، ریس کے انعقاد کا مقصد صوابی میں دریائے سندھ پر صوابی ہنڈ کے مقام کو سیاحوں کیلئے آباد کرنا ہے ، ریس میں ملک بھر سے گاڑیاں شریک ہورہی ہیں جس میں 12جنوری کو ریکی ہوگی جبکہ 13 جنوری کو مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ، ریس کا مقصد ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان اور خیبرپختونخوا سے امن کا پیغام دیناہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…