پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کا خواہاں ہوں، وسیم خان

22  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) وسیم خان کا کہناہے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویو میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کاکہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز

کے ساتھ بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے پیچیدہ معاملات ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی کرکٹرز 10سال بعد ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل میں شرکت کریں، اگر ایسا ممکن ہوا تویہ بہت بڑا قدم ہوگا۔وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے بورڈز سے بات چیت کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر بتدریج لیکن مسلسل آگے بڑھاتے رہنا ہوگا اور اس ضمن میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ہونے والے 8میچز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ایم ڈی پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے پاس سٹیڈیمز بھی موجود ہیں اور عوام کی کرکٹ سے بہت زیادہ وابستگی ہے،جیسے جیسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ آگے بڑھتا چلا جائے گا ویسے ویسے حالات ایک دن معمول پر آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…