جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ:بنگلہ دیشی ٹیم کااعلان،صابر اور انعام سکواڈ سے باہر

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سے صابر رحمان اور انعام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم تو فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تاہم اس سیریز میں صابر اور انعام کی کارکردگی بہت واجبی رہی جس کے سبب انہیں ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

تماشائی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 6ماہ پابندی کا سامنا کرنے والے صابر رحمان سیریز میں صرف 27رنز بنا سکے تھے جبکہ انعام الحق بھی صرف 33رنز اسکور کر سکے تھے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ منہاج العابدین نے کہا کہ صابر کی فارم بہت خراب تھی جسکی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھنا مشکل تھا، انہیں منتخب نہ کرنے کا ڈسپلن کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انعام الحق کو اس لیے ڈراپ کیا کیونکہ وہ بھی ویسٹ انڈیز میں ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ آل راؤنڈر عارف الحق اور وکٹ کیپر محمد متھن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔انگلی کی انجری کا شکار شکیب الحسن کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی کیونکہ انکی انجری کے سبب ایونٹ میں شرکت کے امکانات بہت معدوم ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اسے افغانستان اور سری لنکا کا چیلنج درپیش ہو گا۔15 سے 28ستمبر تک منعقد ہونے والے ایونٹ کے دوسرے گروپ میں دفاعی چمپئن بھارت، پاکستان اور کوالیفائر موجود ہیں۔ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ(کپتان)، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد متھن، مٹن کمار، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محمداللہ ریاض، مصدق حسین، نظم الحسین، مہدی حسن، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو حیدر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…