بیلجیئم ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، نیمار کی برازیل باہر

7  جولائی  2018

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جمعہ کو کازان ارینا میں کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر دو برازیل کی ٹیم کا سامنا عالمی نمبر تین بیلجیئم ٹیم سے تھا اور ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کی وجہ سے اس مقابلے کو بہت زیادہ اہمیت حاصل تھی۔

میچ کے آغاز سے قبل ہی برازیل کی ٹیم نسبتاً دباؤ کا شکار تھی کیونکہ انہیں اس میچ میں اپنے سب سے اہم دفاعی کھلاڑی کیسامیرو کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔ میچ کی ابتدا میں ہی کیسامیرو کی غیرموجودگی میں برازیل کے دفاع میں موجود خامیاں کھل کر سامنے آ گئیں اور بیلجیئم کی ٹیم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور حملے کیے۔ میچ کے 13ویں ہی منٹ میں بیلجیئم کو ایک کارنر ملا جس پر برازیل کے اون گول کی بدولت انہوں نے برتری حاصل کی۔ تاہم برازیل کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب رومیلو لوکاکو نے میچ کے 31ویں منٹ میں شاندار موو بنائی اور کیون ڈی برون نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی۔ میچ کے پہلے ہاف میں بیلجیئم کی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور پہلا ہاف بیلجیئم کی 2-0 کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم واضح طور پر میچ واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری اور ٹیم کی باڈی لینگویج میں بھی واضح تبدیلی نظر آئی۔ میچ کے 73ویں منٹ میں برازیل نے تبدیلی کرتے ہوئے ریناٹو آگسٹو کو میدان میں بھیجا اور تین منٹ بعد ہی انہوں نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کر کے خسارے کو کم کردیا۔ اس کے بعد برازیل کی ٹیم نے پے درپے حملے کیے جس کے نتیجے میں انہیں گول کرنے کے چند نادر مواقع ملے لیکن حیران کن طور پر برازیل کی ٹیم ان تین سے چار مواقعوں میں سے ایک کو بھی گول میں تبدیل نہ کر سکی۔

میچ کے اختتام سے محض چند منٹ قبل برازیل کے نیمار نے گول کی جانب ایک شاندار کک لگائی لیکن بیلجیئم کے گول کیپر نے عمدہ کوشش کے ذریعے اس یقینی گول کو بچا لیا اور یوں برازیل کی میچ میں واپسی کی یہ آخری امید بھی دم توڑ گئی۔ جب میچ ختم ہوا تو 1-2 کا اسکور بیلجیئم کی کامیابی اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کے عالمی کپ سے اخراج کا اعلان کر رہا تھا۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بیلجیئم کی ٹیم نے 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 1998 کی عالمی چیمپیئن فرانس سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…