کسی کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانا کتنا مہنگا پڑتاہے؟معروف کرکٹر کی بیٹی کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے انجینئر کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کبھی سوچابھی نہ ہوگا

8  فروری‬‮  2018

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے سافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والیسافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دراصل 2017 کا ہے، اس شخص نے سارہ کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کیخلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس وقت جعلی اکاؤنٹ سے تبصرے کیے گئے اس وقت سارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں۔سائبر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے بعد جعلی اکاؤنٹ بنانے والے 39 سالہ شخص نتن سیشود کو تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، راؤٹراور کمپیوٹر سے متعلق دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فرضی اکاؤنٹ موبائل فون سے بنایا گیا ہے جس میں سارہ کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے پولیس موبائل نمبر اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی اس شخص تک پہنچی ہے۔سافٹ ویئرانجینئرنتن کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس کے وکیل نے کہاکہ نتن بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے ٗ عدالت نے دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد سافٹ ویئرانجینئرنتن کو 9 فروری تک پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…