ورلڈ الیون ‘ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم لایا گیا 

12  ستمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی )ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم لایا گیا ۔ اس دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور روٹ پر عام ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رکھا گیا ۔ اس دوران ہیلی کاپٹر فضاء میں نگرانی کرتا رہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اندر آزادی کپ کی افتتاحی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اور رنگ برنگے رکشوں میں مہمانوں اور کھلاڑیوں کو بٹھا کر اسٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔قذافی اسٹیڈیم کے باہر اور مختلف مقامات پر جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ گراؤنڈ کے آہنی دروازے پر کھلاڑیوں کی تصاویر والے ہورڈنگز بھی آویزاں کئے گئے ۔منتظمین کی طرف سے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ دیکھنے آنے والوں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایات کی جاتی رہیں۔ ضابطہ اخلاق کو تحریری طو رپر بھی آویزاں کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا ء اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں تھی۔سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی تھی جبکہ ہر انکلوژرمیں ایک مجسٹریٹ تعینات رہا۔ضابطہ اخلاق میں شائقین کو تنبیہ کی گئی کہ کسی قسم کی سیاسی یا مخالفانہ نعرے بازی نہیں پر سختی سے پابندی ہو گی ، ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر کوئی شخص نامناسب نعرے بازی کرتے پکڑا گیا تو مجسٹریٹ فوری گرفتار کر کے اسے موقع پر سزا دینے کا مجاز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…