پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس ، بھارت کا شرمناک کردار سامنے آ گیا

23  جون‬‮  2017

لندن (آن لائن)پاکستان سپر لیگ 2017کو داغدار کرنے میں بھارت کا شرمناک ہاتھ سامنے آ گیا ،سنسنی خیز انکشاف کے مطابق سکینڈل کے مرکزی کردار کا تعلق بھارت ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کی ڈوریں کسی اورشخص کے ہاتھ میں تھیں جس کے تعلقات بھارتی بکیوں کے ساتھ ہیں ، اسے بھی پولیس نے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔ناصر جمشید نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار

ہونیوالے پہلے شخص تھے جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ میں مدد فراہم کی، دوسرا گرفتار شخص یوسف انور نامی بی کیٹیگری کا کرکٹر ہے جو گریٹ مانچسٹر کے کئی کلبوں کی جانب سے کھیل چکا ہے،دونوں کو 13 فروری کوسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کو شیفیلڈ سے ایک برطانوی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا، اس شخص کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا لیکن یہ طے ہے کہ اس شخص کے بھارتی بکیوں کیساتھ براہ راست تعلقات تھے اور یہ ناصر جمشید کیساتھ رابطے میں تھا تاکہ پی ایس ایل 2017میں شریک کھلاڑیوں کیساتھ رابطہ کر سکے،یہ تیسرا مشتبہ شخص ناصر جمشید اور یوسف انور کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سیز کرنے کے بعد گرفتار ہوا اور رپورٹ کے مطابق یہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں مرکزی کردار بھی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی نے 3مشتبہ افراد کی شناخت اور انکے کردار سے متعلق بات کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم اتنا ضرور کہا کہ جاری تحقیقات کا حصہ ہونے کے باعث ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود سے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں 3 کرکٹرز کو معطل

کر دیا گیاہے۔ تحقیقات کے دوران پی سی بی کا سارا زور اسی بات پر ہے کہ ناصر جمشید مرکزی کردار ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کیس میں پاکستان کو بھارتی ہاتھ کے ملوث ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…