وریندر سہواگ کے پاکستانی کرکٹ کے خلاف شرمناک بیانات ۔۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر راشد لطیف کا ایسا جواب کہ بھارتی کھلاڑی کی بولتی بند

11  جون‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی تضحیک پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہے ٗجیسے اظہرالدین، اجے جدیجا، سچن تنڈولکر، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، یوراج سنگھ، راہول ڈراوڈ، وینکٹ لکشمن اور بقیہ کھلاڑی بھی بہت اچھے ہیں تاہم سہواگ صاحب نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا،

اگر وہ مجھے کچھ کہتے تو مسئلہ نہیں تھا تاہم انہوں نے ایک قوم کو نشانہ بنایا اسی لیے فرض بنتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں کیونکہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے اگلے راؤنڈ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچو، اب جنوبی افریقہ آرہا ہے جس میں ہاشم آملا اور عمران طاہر موجود ہیں اور لگ رہا ہے آپ اتوار کو میچ کے بعد پیر کو ممبئی ایئرپورٹ پر واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نہیں بھی ہارے تو ہم بھی سود کے ساتھ حساب پورا کریں گے، ابھی ہمارے بورڈ میں کچھ آپ جیسے غلط لوگ آ گئے ہیں جو بورڈ کو چلا رہے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل ہو گئے ہیں تاہم ہم سود کے ساتھ حساب پورا کریں گے۔راشد لطیف نے کہا کہ آپ نے ڈر کے مارے ہم سے کھیلنا بند کردیا ٗپہلے کہا کہ شارجہ میں نہیں کھیلیں گے ٗجمعے کو نہیں کھیلیں گے تاہم چاہے اتوار یا پیر کو کھیلے یا ممبئی اور دہلی کہیں بھی کھیلیں لیکن اپنے اوپر عہدوں پر فائز لوگوں سے کہوں کہ ہمت پکڑو کھیلنے کی ٗآپ ڈرتے ہیں ٗ صرف آپ کو بول رہا ہوں ٗآپ کی قوم کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جتنے بھی کھلاڑیوں سے ملا وہ نہایت ہی پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے ہیں جو بہت عزت کرتے ہیں تاہم تم کہاں سے آ گئے ہو۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…