شعیب ملک نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

10  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)کرکٹر شعیب ملک آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں لگاتار چھٹی بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان کے علاوہ صرف آٹھ دیگر کھلاڑی یہ ٹورنامنٹ چھ بار کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان دیگر آٹھ کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کےرکی پونٹنگ، انڈیا کے راہول ڈراوڈ،  جیک کیلس اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردنے اور کمارا سنگاکارا شامل ہیں۔

شعیب ملک اس سے قبل 2002، 2004، 2006، 2009 اور 2013 میں یہ ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔پینتیس سالہ شعیب ملک اب تک آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں 10 وکٹیں اور 326 رنز سکور کر چکے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 6بار یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کو دیکھتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، کیونکہ یہ تمام کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔’چیمپیئنز ٹرافی حالیہ دنوں میں پاکستان کے لیے کئی وجوہات کی بنا پر اہمیت کی حامل رہی ہے۔پاکستانی ٹیمکے کاکردگی کے بارے میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ایک روزہ ٹیم کے سکواڈ کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی فارم کو دوبارہ بہتر کرنا ہوگا اور دیگر ٹیموں کےخلاف سخت محنت کرنا ہوگی۔’اس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی سے ہماری عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی اور ہمیں ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔چیمپیئنز ٹرافی حالیہ دنوں میں پاکستان کے لیے کئی وجوہات کی بنا پر اہمیت کی حامل رہی ہے۔پاکستانی ٹیمکے کاکردگی کے بارے میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ایک روزہ ٹیم کے سکواڈ کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی فارم کو دوبارہ بہتر کرنا ہوگا اور دیگر ٹیموں کےخلاف سخت محنت کرنا ہوگی۔’اس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی سے ہماری عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی اور ہمیں ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…