پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ضلع باجوڑ میں لوئیسام کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع باجوڑ کے شہری علاقے لوئیسام میں دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ایک دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈیرہ اسمٰعیل سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمٰن بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اس کا خاتمہ کیا جائے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…