القادر ٹرسٹ کیس، بشری بی بی کی ضمانت منظور، نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا

15  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن و سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی۔ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

بشری بی بی عمران خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔کمرہ عدالت میں پیشی کے وقت بشری بی بی کے ارد گرد سفید کپڑے کا حصار بنایا گیا۔بشری بی بی کی جانب سے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔ سماعت کے دوران جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو وقت دیا گیا تھا، درخواست گزار کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وکیل اور عدالت دونوں کے لیے باعث شرمندگی ہے۔بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس چیز کا خیال رکھا جائے گا۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست 26مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔ اس سے قبل عدالت نے درخواست گزار بشری بی بی کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں۔ جس پر بشری بی بی کے وکیل نے بتایا کہ معذرت خواہ ہوں کچھ دیر میں پیش ہوجائیں گے۔جسٹس شہبازرضوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو انتظارکرانا مناسب نہیں، پذیرائی نہیں کی جاسکتی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔اس دوران عدالت نے دوبارہ استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں۔ جس پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ بشری بی بی راستے میں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو انتظار کروانا کیا درست ہے، پہلے بھی آواز دی گئی اب دوبارہ بھی پیش نہیں ہوئے۔بشری بی بی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے باعث بشری بی بی ہائی کورٹ پیش نہیں ہو سکیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کچھ دیر مہلت فراہم کرے۔عدالت نے کہا کہ آپ کو سوا دو بجے تک کا وقت دیا جاتا ہے، درخواست گزار پیش ہوں۔جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2بجے کر 16منٹ پر درخواست ضمانت مسترد کر دوں گا۔بشری بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سے گزارش ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ پہلے درخواست گزار کو آنے تو دیں۔

کمرہ عدالت میں بشری بی بی کا کیس تین بار کال کیا گیا۔ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔بشری بی بی نے عدالت میں مووقف پیش کیا کہ نیب نے کسی قانونی جواز کے بغیر طلبی کا نوٹس بھیجا، اپنا موقف واضع کرنے کیلئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت القادر ٹرست میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے بشری بی بی کی 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔

بعد ازاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کو قومی احتساب بیورو (نیب )نے 9مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا جہاں عدالت عظمی کی جانب سے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی گئی۔القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشری بی بی ان کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، بابر اعوان و دیگر کو ملوث قرار دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…