چین نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان میں319.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی

5  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی)چین نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان میں319.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ۔اعداد و شمار کے مطابق فروری اور مارچ 2023 کے دوران پاکستان کو چین سے مزید 119 ملین ڈالر موصول ہوئے جس سے دوست پڑوسی ملک سے مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 319.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

جولائی سے نومبر 2022 تک چین سے 102 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تاہم اگلے چار مہینوں کے دوران دسمبر 2022 اور مارچ 2023 کے درمیان چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں مزید 217.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔مالی سال 2022-23کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان کو دنیا کے مختلف ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں1,048.4 ملین ڈالر موصول ہوئے جس میں چین پاکستان میں 30.44 فیصد حصص کے ساتھ سرفہرست سرمایہ کار ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جاپان 157.3 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان میں دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے اس کے بعد سوئٹزرلینڈ 123.1 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 102.6 ملین ڈالر، امریکہ 59.9 ملین ڈالر ، نیدرلینڈ 53.8 ملین ڈالر، یو کے45.6 ملین ڈالر، ترکیہ 16 ملین ڈالر اور اٹلی نے8.6 ملین ڈالر جبکہ 94 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دنیا کے دیگر ممالک نے کی ہے۔پاکستان نے دنیا کے مختلف ممالک سے پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 460.1 ملین ڈالر وصول کیے۔

پاور سیکٹر کے بعد 248.2 ملین ڈالر کے ساتھ مالیاتی کاروبار، 116.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیل اور گیس، 33.7 ملین ڈالر کے ساتھ تجارت، 33.5 ملین ڈالر کے ساتھ کیمیکل، 25.8 ملین ڈالر کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 13 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی ۔مالی سال 2021-22میں، چین 531.6 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان میں سرفہرست سرمایہ کار تھا جو کہ دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان کو موصول ہونے والی کل ایف ڈی آئی کا 28.47 فیصد تھا۔اسی طرح مالی سال 2020-21میں پاکستان نے چین سے 751.6 ملین ڈالر ایف ڈی آئی حاصل کی جبکہ مالی سال 2020اور مالی سال 2018-19میں چین سے بالترتیب 130.8 ملین ڈالر اور 13.119 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…