ماں کی خدمت نہ کرنے پر تین بھائیوں نے اپنی اپنی بیویوں کو بیک وقت طلاق دیدی

26  اپریل‬‮  2023

قاہرہ (این این آئی)مصر کے معروف سیاحتی علاقے الاقصر میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ اس علاقے میں تین سگے بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی وجہ سے طلاق نامے تھما دیے۔ الامارات الیوم کے مطابق الاقصر کمشنری کے جس قریے میں اجتماعی طلاق کا واقعہ پیش آیا وہ قدامت پسند مانا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو اپنی ماں کی خدمت مطلوبہ طریقے سے نہ کرنے پر طلاق دی ہے۔ تینوں بھائیوں کی بہن ہفتے میں دو دن اپنی ماں کی خدمت کے لیے آیا کرتی تھی تاہم اپنے شوہرکی بیماری کی وجہ سے وہ ان دنوں ماں کی خدمت کے لیے نہیں آ پا رہی تھی۔طے پایا تھا کہ بھائیوں کی بیویاں والدہ کے مختلف کاموں میں مدد کریں گی۔ تینوں نے اپنی بیویوں کو اس حوالے سے تاکید کر دی تھی مگر عید کے موقع پر جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو محلے کی ایک بوڑھی خاتون ان کی ماں کو نہلا رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی تینوں آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ انہوں نے اپنی بیویوں کے رشتہ داروں کو فون کر کے کہا کہ ان کی بیٹیوں کے لیے ہمارے یہاں کوئی جگہ نہیں اور وہ انہیں ہمارے یہاں سے لے جائیں۔ اجتماعی طلاق کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کو اس حوالے سے حیرانی ہوئی کیونکہ تینوں کی شادی کا یہ پہلا سال تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…