سیاسی قوتیں الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں گی،سراج الحق کا سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا عندیہ

21  اپریل‬‮  2023

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ”گوادر کو حق دو تحریک“ کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمے میں قید کو 100دن مکمل ہونے پر ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ اور یکم مئی کو گوادر کے حقوق کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی، گوادر حق دو تحریک سی پیک کے خلاف نہیں، نہ ہی ہدایت الرحمن بلوچ نے کبھی اس معاہدے کے خلاف بیان دیا ہے، وہ گوادر کے مقامی رہایشیوں اور مچھیروں کے لیے پینے کے لیے پانی، روزگا ر مانگ رہے ہیں اور منشیات فروشی کا خاتمہ اور علاقہ میں امن چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ خود یکم مئی کو گوادر میں احتجاج میں شرکت بھی کریں گے۔امیر جماعت نے جماعت اسلامی کی قومی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا بھی عندیہ دیا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی قوتیں الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں گی۔ عید کے بعد ان کوششوں میں تیزی لائی جائے گی۔سراج الحق نے کہا کہ سیاسی لڑائی سے معاشی بحران خطرناک صورت حال اختیار کر چکا جس میں غریب سینڈوچ بن گیا ہے، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہر کسی سے سوال ہوتا ہے کہ آپ ایوان کی طرف ہیں یا عدالت کی طرف، سیاسی افراتفری ہی آئینی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، ادارے اور ججز تقسیم، سیاست دان بجنگ ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور سپریم کورٹ کی جمعرات کی پروسیڈنگز سے یہ تاثر بھی سامنے آیا کہ اعلیٰ عدلیہ کی بھی خواہش ہے کہ سیاست دان مسئلے کا حل نکالیں، مگر ظاہر ہے یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک طرف بٹن دبایا جائے اور دوسری طرف بلب روشن ہو جائے، اگرچہ کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اور دوٹوک انداز میں جماعت اسلامی سے بات چیت میں اب تک مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم نے متعدد سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ابتدائی مشاورت کی ہے، عید کے بعد ان میں تیزی لائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا بیان ان کا حق ہے، وہ ایک سینئر سیاست دان ہیں اور قطعی طور پر ملک میں انارکی اور فساد کے حامی نہیں، وہ بھی ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سیاسی مذاکرات میں قطعی مداخلت نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ وہی کام کرے جس کا انھوں نے حلف اٹھایا ہے، الیکشن جمہوریت سو فیصد سیاسی معاملات ہیں اور سیاست دانوں کو ہی ان مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، جماعت اسلامی کا ون پوائنٹ ایجنڈا پورے ملک میں الیکشن کی ایک تاریخ پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر گزشتہ کئی ماہ کی عدالتوں کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے تو ہر طرف سیاست ہی سیاست نظر آتی ہے، عوامی مسائل دب کر رہ گئے۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ عدالتیں سیاست کی بجائے عوام کے ایشوز پر توجہ مرکوز کریں، لاکھوں کیسز زیرالتوا ہیں، عام آدمی کوانصاف نہیں مل رہا۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ہونے والے پنجاب کے انتخابات انعقاد سے پہلے ہی متنازع ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسے انتخابات کے لیے کوشاں ہے جن کے نتائج کو ہر کوئی تسلیم کرے اور عوام کو اپنے نمائندے چننے کے لیے سازگار ماحول میسر آئے۔

الیکشن ماضی کی طرح جھرلو نہ ہوں اور الیکشن اغوا نہ کیے جائیں۔امیر جماعت نے کہا کہ گوادر کے عوام نے مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں کئی ماہ پرامن دھرنا دیا جس کے نتیجے میں حکومت کا ان سے معاہدہ ہوا، مگر حکمرانوں نے اس معاہدہ پر عمل درآمد نہ کیا، لوگوں نے دوبارہ دھرنے کا آغاز کیا تو پولیس نے مظاہرین کے خلاف 900جھوٹے مقدمات درج کیے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ تب سے جیل میں ہیں، دیگر لوگوں کو بھی گھروں سے اٹھایا گیا، گاڑیاں جلائی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ گوادر اہم ہے اور اس کی عالمی اہمیت ہے، دنیا کی نظریں اس شہر سے منسلک بندرگاہ پر ہے، ہماری خواہش ہے کہ سی پیک مکمل ہو، لیکن شاید حکومت اشتعال کو ہوا دینا چاہتی ہے جس سے ملٹی بلین معاہدہ متاثر بھی ہو سکتا ہے، بلوچستان کے نوجوان گوادر کے عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں اور حکمرانوں کو انھیں ان کے حقوق دینے پڑیں گے۔ گوادر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ ختم کی جائیں، سرحدی تجارت پر پابندی اٹھائی جائے، لوگوں کو پینے کا پانی دیا جائے، سمندر میں ٹرالر مافیا پر پابندی لگا کر مقامی مچھیروں کو روزی کمانے کا موقع دیا جائے۔ جماعت اسلامی ان مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…