20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3100 روپے سے بھی اوپر چلی گئی

2  اپریل‬‮  2023

مکوآنہ ( این این آئی ) 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 3100 روپے سے بھی اوپر چلی گئی، ایک جانب مفت آٹے کی تقسیم جاری تو دوسری جانب آٹا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہونے لگا، صرف ایک ماہ میں آٹھے کے تھیلے کی قیمت تقریباً 1900 روپے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں

اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رواں ماہ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے سے لے 1865 روپے تک مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ،مارچ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1865 روپے تک مہنگا ہو گیا ، ملک میں سب سے مہنگا آٹا وفاقی دارالحکومت میں فروحت کیاگیا،اسلام آباد میں مارچ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1865 روپے تک مہنگا ہوا 2 مارچ کو اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1295 روپے تک دستیاب تھا، اس وقت اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار 160 روپے تک میں دستیاب رہا،دوسرے نمبر پر مہنگا آٹا راولپنڈی کے شہری خریدنے پر مجبور ہوئے ،رواں ماہ کے دوران راولپنڈی میں آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 1838 روپے تک مہنگا ہوا، راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار 133 روپے تک فروحت ہوا ،رواں ماہ بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1398 روپے تک مہنگا ہوا،بہاولپور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2693 روپے تک پہنچ گئی ،رواں ماہ لاہور میں 20 کلو کا تھیلا 1021 روپے تک مہنگا ہوا، لاہور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2316 روپے تک پہنچ گئی ، 2 مارچ تا 30 مارچ فیصل آباد سرگودھا میں آٹا 1020 روپے تک مہنگا ہوا ،فیصل آباد، سرگودھا میں 20 کلو کا تھیلا 2315 روپے تک پہنچ گیا،حیدر آباد میں مارچ کے دوران آٹے کا تھیلا 820 روپے تک مہنگا ہوا ، حیدر آباد میں آٹے کے

تھیلے کی قیمت 2780 روپے پہنچ گئی ،مارچ کے دوران پشاور میں آٹے کا تھیلا 600 روپے ، ملتان 453 روپے تک مہنگا ہوا بنوں میں آٹے کا تھیلا 350 روپے ، کوہٹہ 250 روپے گوجرانوالہ میں 467 روپے مہنگا ہوارواں ماہ لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے، خضدار میں 130 تک مہنگا ہوا

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…