افغانستان سے شکست کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ۔۔۔محمد حارث نے ذمہ داری قبول کر لی

  منگل‬‮ 28 مارچ‬‮ 2023  |  13:11

شارجہ ( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حارث نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔اس سب کا ذمے دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔محمد حارث کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ آخری ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔جبکہ تین میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کے نام رہے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان اور جاپانی لوگ

ٹوکیو شہر کے درمیان 16مرلے کا ایک عام سا گھر ہے‘ یہ گھر کسی بھی طرح قابل توجہ یا پرکشش نہیں‘ آپ اگر پاکستانی ہیں تو آپ اس پر توجہ دیے بغیر چپ چاپ گزر جائیں گے لیکن میں اگر آپ کو یہ بتا دوں یہ دنیا کی ساتویںبڑی کار ساز کمپنی ہونڈا کے سی ای اوکا گھر ہے تو ....مزید پڑھئے‎