سعودی عرب،رمضان میں بینکوں کے اوقاتِ کارمیں کمی،عیدکی تعطیلات کا اعلان

8  مارچ‬‮  2023

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مرکزی بینک (ساما)نے ماہ رمضان میں بینکوں کے اوقاتِ کار میں کمی اور عیدالفطراورعیدالاضحی کی تعطیلات کی تاریخوں میں کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کا آغازہرسال اسلامی کیلنڈرکی بنیاد پر تبدیل ہوتا ہے،جو 12 قمری مہینوں پر مشتمل ہے۔اس میں مجموعی طورپر354 یا 355 دن ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ سے گریگوری کیلنڈر میں ہرسال ماہِ صیام 10 دن پہلے منتقل ہوجاتا ہے۔اس سال اس کا آغاز22 یا 23 مارچ کو متوقع ہے اور یہ 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ تاہم،نئے ہلال کے چاند کی ریت کی بنیاد پر تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں جو شوال کے مہینے کی آمد کی نشان دہی کرتی ہیں۔رمضان اسلامی کیلنڈرکا نواں مہینہ ہے اور اسے روزے، روحانی غورو فکر، عقیدت اور صدقہ و خیرات میں اضافے کے وقت کے طور پرمنایا جاتا ہے۔سعودی عرب میں اس مقدس مہینے کو مختلف روایات اور رسوم کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ان پرمسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی عمل کرتے ہیں جومملکت میں رہتے ہیں یا آتے ہیں۔رمضان میں حکومت کے نافذالعمل قواعد کی تعمیل کی جاتی ہیاورمسلمانوں اس مقدس مہینے کے دوران میں روزے رکھتے ہیں۔ساماکے اعلان کے مطابق رمضان کے مہینے کے دوران میں بینک برانچیں اوردفاتر صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کام کھلیں گے اورمنی ٹرانسفر سینٹرز صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک کام کریں گے۔

تعطیلات کے دوران میں ہوائی اڈوں اور سمندری بندرگاہوں کے حج ٹرمینلز کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اورسرحدی گذرگاہوں پر بینکوں اور ان کی موسمی شاخوں کے دفاتر حج اور عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے کھلے رہیں گے۔ساما نے مزید کہاکہ جن مقامات پرتعطیلات کے مخصوص اوقات کے دوران میں کام کے لیے ہیڈ کوارٹرکھلا رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وہاں بینکوں کی متعدد شاخیں اور منتقلی مراکز بھی کھلے رہیں گے۔اس سال کام کے اوقات میں کمی سے بینک ملازمین رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے مذہبی فرائض اداکرسکیں گے جبکہ صارفین کوضروری مالی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گی۔جہاں تک دیگرکاروباری اداروں کا تعلق ہے، توقع ہے کہ ان کے کام کے اوقات کم کرکے پانچ گھنٹے کر دیے جائیں گے۔

ان کے اوقاتِ کارصبح 10:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک شروع ہوگا، جیسا کہ انسانی وسائل کی وزارت نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا۔رمضان کامقدس مہینہ عیدالفطرکے جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔یہ رمضان کی برکتوں کے لیے خوشیوں اورشکرگزاری کا وقت ہے۔عیدالفطر کی تعطیلات 17 اپریل سے شروع ہوں گی اور25 اپریل تک جاری رہیں گی۔عیدالاضحی قربانی کاتہوارہے،جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کوخدا کی اطاعت کے طور پر قربان کرنے کی خواہش کی یاد دلاتا ہے۔عید الضحی پیر22 جون کوشروع ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…