رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کی مراد پوری کردی

4  مارچ‬‮  2023

ریاض (این این آئی) شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کا اپنے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈ نے ننھے مداح سے پرجوش انداز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مداح نبیل بہت خوش اور پرجوش نظر ایا۔رونالڈو نے بھی زلزلے سے

متاثرہ شامی لڑکے سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور نیبل کو سینے سے لگایا۔ اس موقع فٹبال اسٹار نے نبیل کے دوست سے بھی ہاتھ ملایا۔شامی بچہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی دعوت پر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے کے لیے گزشتہ دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ ریاض پہنچا تھا۔یاد رہے کہ چھ فروری کو جب شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد جان سے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ہمراہ شام پہنچا تھا۔ بچے نے صحافی سے ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے؟۔نبیل کا کہنا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کا پرستار ہوں۔ اس کے کھلاڑی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بچے کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر نیبل والدہ کے ہمراہ ریاض آیا، جہاں اس کی رونالڈو سے ملاقات ہوئی۔ رونالڈو نے نبیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…