متنازع ٹوئٹ، خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

18  فروری‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نجم سیٹھی کے متنازع ٹوئٹ پر شدید برہم ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹی ٹی پی تو صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لئے ان سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے،

جب ان پر تنقید کی گئی تو نجم سیٹھی نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی، خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبشلمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کر رہا ہے، کہنے کا مطلب ہے سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام، یہ ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی حرمت نہیں، اطمینان ہے پی ایس ایل محفوظ ہے، یہ ہے ہماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ہے قومی سلامتی اور قیمتیں جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کو کالعدم تنظیم کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں ملی، اس لئے ایونٹ جاری رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔ دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ

کراچی میں شیڈولڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 8کو کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…