مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، آصف علی نے میڈیا پر چلنے والے بیان کی تردید کر دی

18  فروری‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ وہ انسان ہیں کوئی مشین نہیں جو ایک دن میں ڈیڑھ سو چھکے مار دیں۔ ایک انٹرویومیں آصف علی نے کہا کہ میں انسان ہوں مشین نہیں کہ دن میں ڈیڑھ سو چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا،

میں 40 کے رانڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا، ڈیڑھ سو چھکے کون مار سکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ پندرہ سے بیس شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں، چھ چھکوں والا ایک دن ہوتا ہے، افتخار احمد نے مارے بھی چھکے پاکستان کے بہترین بولر کو ہیں، مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ سب کرکٹ میرے لیے اہمیت کی حامل ہے، اس وقت پی ایس ایل چل رہی ہے تو اسی پر فوکس ہے، پی ایس ایل انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک قدم کی دوری پر ہے، پی ایس ایل کی پرفارمنس کام آتی ہے، کوشش ہو گی کہ یہاں اچھا کروں۔آصف علی نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ احسان اللہ کی طرح تیز رفتار بولرز آ رہے ہیں، احسان اللہ کی تیز بولنگ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، احسان اللہ تسلسل اور ایک اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کرتا ہے جو کہ اچھی بات ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا شروع سے جارحانہ کرکٹ کھیلنے والا انداز ہے، ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اسٹرائیک ریٹ کو زیادہ رکھنا ہے جس کی سب تعریف بھی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…