نادیہ خان کی بائیکاٹ کے باوجود نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت ، مداح حیران

18  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔پوڈکاسٹ میں دوران انٹرویو میزبان نادر علی نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ براہ کرم مجھے بتائیں

کہ آپ میرے بارے میں کیا سوچ رہی ہیں؟ کیا میں مہمان کی بے عزتی کرتا ہوں۔ نادیہ خان نے اپنے گزشتہ بیان پر روشنی ڈالتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ بعض اوقات انٹرویوز بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن پروگرام کی کچھ چیزیں وائرل ہو جاتی ہیں جس سے مہمان کا کردار خراب ہوتا ہے اور انٹرویو کوئی نہیں دیکھتا، اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کچھ چیزیں کبھی نہیں کہنی چاہئے۔نادیہ خان کے استفسار پر نادر علی نے وضاحت پیش کی کہ اگر کوئی مہمان کوئی بیان دیتا ہے تو یہ میزبان کا فرض ہوتا ہے کہ اسے عوام تک پہنچائے اور ویسا ہی پہنچائے جیسا وہ چاہتے ہیں۔ نادیہ خان نے نادر علی کی وضاحت کے جواب میں کہا کہ بعض اوقات پروگرام کی کچھ ایسی چیزیں ، کسی ایسے انسان کے بارے میں کہہ دی جاتی ہیں جو اس وقت موجود نہیں ہوتا یا پھر خواتین کے حوالے سے بیان بازی کی جاتی ہے جو نہیں ہونی چاہیئے اور اگر ہوگئی ہے تو اسے ایڈیٹ کر دینا چاہئے۔پوڈکاسٹ میں شرکت کے حوالے سے نادیہ خان نے کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن نادر علی کی ٹیم نے انہیں بہت مجبور کیا، پھر آپ نے بھی مجھ سے درخواست کی اس لئے مجھے انکار کرنا اچھا نہیں لگا اور مجھے لگتا ہے کہ شو کی متنازع ویڈیوز وائرل ہونے میں بلاگرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ وہ پروگرام سے اپنی مرضی کا پیغام نکال کر اسے وائرل کردیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…