لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم، رمیز راجہ کا پرانا بیان وائرل ہوگیا

7  جنوری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ دکھانے پر مداحوں کے دل جیت لیے جبکہ سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جس پر صارفین داد دیے بنا نہ رہ سکے تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ایک بیان خاصہ وائرل ہے۔گزشتہ برس ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا تھا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بیٹر موجود ہے، لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر اب ختم ہوگیا ہے۔رمیز راجا کے اس پرانے بیان پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بنائی گئیں جبکہ کئی لوگوں کے مطابق سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری سے ٹیم کی ضرورت بھی پوری ہوگئی اور رمیز راجہ کو خود بخود جواب بھی مل گیا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں 86 اور دوسری اننگ میں 53 رنز بنائے تھے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 78 اور دوسری اننگ میں 118 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز برابری پر ختم ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…