جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت جسٹس مظاہر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے درمیان شدید تلخ کلامی

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مظاہر علی نقوی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کیدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں کار حادثہ سے متعلق ایک کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

اس دوران فاضل جج جسٹس مظاہرعلی نقوی اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کیدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ جسٹس مظاہرنقوی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمیمیں جج مختلف نوعیت کی درخواستوں پرایک جامع فیصلہ دے سکتا ہے؟ جواب میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جج صاحب نے حکم جاری کیا ہے تو ایک جامع فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمے کے دوران جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ آپ کی قابلیت کا معیار ہے ؟ آپ کو قانون کا پتہ ہی نہیں کہ اس کیس میں ایک فیصلہ ہوسکتا تھا یا نہیں ؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آپ میری تضحیک کررہے ہیں، بطورایڈووکیٹ جنرل کسی کی وکالت نہیں بلکہ عدالت کی معاونت کررہا ہوں، آپ میری تضحیک نہیں کرسکتے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جس جج نے فیصلہ دیا اس کی کیا قابلیت ہے؟ جس جج نے فیصلہ دیا کیا آپ اس کے خلاف فیصلہ دیں گے؟ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کار حادثے کا مقدمہ ٹرائل کورٹ میں واپس بھجوا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…