اللہ جب کسی کو پاور دیتا ہے تو لے بھی سکتا ہے، محمد عامر رمیز راجہ کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے

1  جنوری‬‮  2023

لاہور (آن لائن ) سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ اللہ جب کسی کو پاور دیتا ہے تو لے بھی سکتا ہے، جب انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے۔ گزشتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق چیرمین پی سی بی رمیز راجہ پر

تنقیدکرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہے رمیز راجا بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں ان کیلئے مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگا دیں گیکہ سب بکاؤ ہیں، ان کی باتوں سے لگ رہا تھا وہ صحیح ہیں اور باقی سب غلط ہیں۔عامر نے کہا کہ پچھلے سسٹم سے کھلاڑیوں کو شکایات تھیں کہ ان کے فون پک نہیں کیے جاتے، انھیں ریپلائی نہیں دیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ جب کوئی انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے،کیوں کہ اللہ جب کسی کو اختیارات دیتا ہے تو وہ لے بھی سکتا ہے، اگر کوئی اپنی پاور کا غلط استعمال کرے تو پھر جس طرح آج کل ٹی وی پر جاکر گلے شکوے ہو رہے یہی ہوتا ہے کیونکہ انسان جیسا کرتا ہے ویسا بھرتا ہے، انسان اگر نیت صاف رکھے اپنے کام سے کام رکھے تو اس کے لیے چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ اللہ جب کسی کو پاور دیتا ہے تو لے بھی سکتا ہے، جب انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…