پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجا کا ردعمل آگیا

1  جنوری‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجم سیٹھی کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ

ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی جائے گی جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کردیا جائے گا۔اب جونیئر لیگ کو شروع کروانے والے رمیز راجا نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔رمیز راجا نے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے۔سابق چیئرمین نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا، یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے، تمام جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…