خیال کاسترو کے معاملے پر پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیداکر نے کی فواد چوہدری کی کوشش ناکام

7  دسمبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پنجاب کی کابینہ میں شامل کئے جانے والے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے

جب گور نر پنجاب بلیغ الرحمن نے ان سے حلف لیا تو کچھ دیر بعد عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں فواد چوہدری نے یہ اعتراض اٹھایاکہ تحریک انصاف کا ایک بیانیہ ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑی جائیں تو دوسری طرف ایک صوبائی وزیر نے حلف اٹھالیا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے آپ کی اجازت کے بغیر ایسا کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس پر عمران خان نے کہاکہ آپ کی یہ بات درست ہے کہ صوربائی وزیر کے حلف اٹھانے سے ہمارے بیانیہ کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوسکتا ہے تاہم صوبائی وزیر تحریک انصاف کے اہم کارکن ہیں اور جب چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنے تھے تو اسی وقت ان کو وزیر بنانا چاہیے تھا ۔ذرائع نے بتایاکہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو بتایاکہ چند روز قبل جب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ان سے ملاقات کر نے آئے تھے تو اس وقت خیال احمد کاسترو کے ساتھ ہونے وال زیادتی کا ازالہ کر نے کا معاملہ زیر بحث آیا تو میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا تھا کہ آپ ان سے زیادتی کا ازالہ کریں جس کے بعد جب خیال احمد کاسترو کو وزیراعلیٰ آفس کی طرف سے یہ پیغام دیاگیا کہ ان کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلے اپنی پارٹی کے چیئر مین سے اجازت لینگے اور پھر حلف اٹھائیں گے دریں انثاء ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیر عمران خان کی اجازت کے بعد کابینہ میں حلف اٹھایا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…