اہم سینئر رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

4  دسمبر‬‮  2022

سنجاوی (این این آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماؤں فیاض احمد رحمانی،راز محمد زرکون نے اپنے تیس ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبا ئی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بے اے پی میں شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کردیا۔

شمو لیت تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فیاض احمد رحمانی راز محمد زرکون نے کہاہے کہ ہم عمران خان کی قیادت سے مطمئن ہیں لیکن بلوچستان کے صوبائی لیڈر شپ سے مکمل مایوس ہوکر اور سینئر وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی کارکردگی سے مطمئن ہوکر ان کے کاروان میں شامل ہوتے ہیں۔تقریب شمولیت کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ ساری پارٹیوں سے ان کے تیس تیس سالہ کارکن مایوس ہوکر ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ شعور پیدا ہوگیا عوام میں جان گئے کے مختلف ناموں پر مختلف سیاسی جماعتیں سیاست کرتے ہیں اقتدار میں پہنچ کر پھر کارکنوں کو بھول جاتے ہیں اور لوٹ مار میں مصروف ہوتے ہیں،اگر زیارت سنجاوی میں مسائلستان ہو اور کوئی یہ بولے کے میں بولان چترال کی سیاست کرتا ہوں یہ پاگل پن ہے،ہمیں اپنی توانائی اپنے حلقے کیلئے وقف کرنا چاہیے پہلے سنجاوی علاقہ بنانا چاہیے،اگر اپنا علاقہ بنا لیا تو پاکستان بن گیا پختونستان بن گیا،یہاں مذہب اور قومیت ودیگر ناموں پر عوام کو بہت دھوکا دیا گیا، اب عوام دھوکہ میں آ نے والے نہیں ہم روڈ ہسپتال تعلیم ملازمتیں ودیگر کام کرتے ہیں،یہی خدمت ہے سب کو دعوت دیتا ہوں کے ہمارے کاروان میں شامل ہوکر جدوجہد کرو علاقے کیلئے حق لاہو روزگار لاہو۔انھوں نے فیاض احمد رحمانی راز محمد زرکون اور ان کے ساتھیوں کو بے اے پی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دی۔شمولیتی پروگرام میں بے اے پی کے زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ،حاجی باز محمد ناصر،رشید ناصر ملک ایاز دمڑ،رازمحمد دمڑنصیب اللہ دمڑ،عمران پانیزئی عزیزاللہ اندڑنوراللہ جان سارنگزئی اشرف دمڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…