امریکی جرید ے نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم کی حقیقت بتا دی

12  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) امریکی جرید ے نے پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کی پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے جبکہ عمران خان پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں، عمران کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو

کمزور کرنے کے مترادف ہو گا۔ ا مریکی جریدے (وال سٹریٹ جرنل)میں شائع ہونیوالے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کے کنارے تک دھکیل رہا ہے،اسکالرز مانتے ہیں کہ فوج نے ہی پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔ اگر فوج بکھرتی ہے تو پھر پاکستان بھی نہیں بچتا۔ مضمون میں سوال اٹھا یا گیا ہے کہ کیا عمران خان پاکستان کو بچانے والا ہے یا تباہ کر رہا ہے؟ آرٹیکل میں پاکستانی امور کے ماہر عاقل شاہ کے تجزیے کے ساتھ سادانند دھومی نے تفصیلی احاطہ پیش کیا گیا ہے، جریدے کے مطابق سینئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے طور پر لیا جا رہا۔عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے، میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کی ہر حد تک جاؤں گا۔ عمران کا طرز عمل صاف بتا رہا بطور ادارہ شرمندگی تک لے جاؤں گا۔ عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانے کو برا آپشن قرار دیا گیا ہے،موجودہ صورتحال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن سامنے آئے ہیں،تاہم عمران کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا۔پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے لیکن ملک کے لیے شاندار خدمات کا کردار زیادہ اہم ہے۔پاک فوج نے غیر فعال ملک کے واحد فعال ادارے کے طور پر اپنا آپ منوایا ہے۔یہ فوج ہی ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفوں کو مشکلات میں پھنسائے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…