آپ تو کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے، ٹھہر جائیں ابھی ہم نے دوبارہ ملنا ہے،شعیب اختر کا بھارتیوں کیلئے پیغام

6  ‬‮نومبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نہیں سمجھتا کہ زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کا مستحق تھا لیکن جنوبی افریقا کا شکریہ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر

سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رف نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کی فتح پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی برے کھیلے ہیں، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان بھی برا کھیلا لیکن آخری دو میچز میں پاکستان نے حیران کر دیا۔شعیب اختر نے کہاکہ اب مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم نے بھارت سے دوبارہ ملنا ہے کہ نہیں؟ ہاں جی، آپ کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے ہیں ابھی ٹھہر جائیں ابھی ہم نے آپ سے دوبارہ ملنا ہے اور اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچتے ہیں یا دونوں سیمی فائنل میں باہر ہو جاتے ہیں تو بڑا عذاب پڑ جائے گا، پاکستان اب سیمی فائنل میں ہے اور پاکستان کو جیتنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…