شعیب اختر نے جیت کے باوجود پاکستان کی ٹیم میں خامی ڈھونڈ لی

29  ستمبر‬‮  2022

راولپنڈی، لاہور (این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت پر کہا ہے کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے

پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا، پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک مربتہ پھر خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ۔دوسری جانبپاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ تو جیت لیا تاہم ایک مرتبہ پھر ٹیم کے بیٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔میچ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور عامر جمال کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔بابر اعظم 9، شان مسعود 7، حیدر علی 4 اور آصف علی نے 5 رنز بنائے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آئوٹ ہوئے۔شاداب خان میچ میں 7 رنز بنا سکے جبکہ حارث روف نے 8 رنز بنائے۔ محمد وسیم 6 رنز پر نا ٹ آئوٹ رہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…