سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سیریز میں برتری حاصل کر لی

28  ستمبر‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، بابراعظم نے 9 رنز بنائے اور ووڈ کی گیند پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 7 رنز بنائے ان کو وِلی کی گیند پر ووڈ نے کیچ آؤٹ کیا۔

حیدر علی چار رنز بنا سکے انہیں مارک ووڈ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 15 رنز بنائے اور ڈیوڈ وِلی کی گیند پر ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 5 رنز بنائے اور وہ مارک ووڈ کا شکار بنے، محمد نواز بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہوگئے، شاداب خان بھی 7 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے عامر جمال دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان نے 63 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے 8 رنز بنائے اور وہ ووکس کی گیند پر سیم کیرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، محمد وسیم چھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اس پاکستان کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سام کیرن اور ڈیوڈ ولی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے آسان ہدف کے تعاقب کے لئے فل سالٹ اور الیکس ہیلز آئے، فل سالٹ نے تین رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ جو کہ متبادل کھلاڑی تھے ان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ الیکس ہیلز صرف ایک رنز بنا سکے وہ محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ میلان نے 36 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے 10 رنز بنائے اور محمد وسیم کی گیند پر شان مسعود نے ان کا کیچ تھاما،

ہیری بروک نے چار رنز بنائے انہیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، سام نے 17 رنز بنائے اور وہ عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ووکس نے دس رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ معین علی نے اچھی بیٹنگ کی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے، انہوں نے 51 رنز بنائے،

اس طرح مقررہ بیس اوورز میں انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور شکست کا سامنا کیا۔ پاکستان نے سیریز میں 3-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان نے 3 جبکہ مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے 4 تبدیلیاں کیں۔قومی ٹیم میں خوشدل کی جگہ پر حیدر علی، عثمان قادر کی جگہ پر شاداب خان جبکہ محمد حسنین کو آرام دے کر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو بھی کیا۔انگلینڈ کی ٹیم میں مارک ووڈ، سیم کرن، ڈاڈ ملان اور کرس ووکس کی واپسی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…