سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان آنے کا اعلان

28  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال نومبر کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کو دروہ کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی۔ اس موقع پر وہ اہم اعلان کریں گے جس میں ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق

محمد بن سلمان کو پاکستان کے وزیراعظم نے اس وقت پاکستانی دورہ کی دعوت کو دہرایا تھا جب وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر باہمی امور پر بات چیت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہو چکی ہے۔ سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں دورہ کو حتمی شکل دینے کے لئے سفارتی سطع پر کام جاری ہے۔ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔ سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان باہمی مقامی اور بین الاقوامی امور پر تفصلی گفتگو ہوگی، زرائع نے یہ بھی بتایا ہے عمران خان کی حکومت کے دوران دونوں ممالک میں تلخی پائی جاتی تھی جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اس ضمن میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوس میں ایک اہم ملاقات منگل کے روز ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…