سانگھڑ کو بچانے کی آخری کوشش، منچھر جھیل کے پانی کو دریا میں ڈالنے کے لیے 3 کٹ لگا دیے گئے

9  ستمبر‬‮  2022

جامشورو(این این آئی)منچھر جھیل کے پانی کو دریا میں ڈالنے کے لیے کٹ لگا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کے پانی کو دریا میں ڈالنے کے لیے گاؤں کرم پور کے قریب ایل ایس ڈیم کو 3 مقامات پر کٹ لگا دیا گیا۔کٹ لگنے سے کرم پور سمیت سیہون کی 17 متاثرہ یونین کونسلز میں سیلابی پانی کا دباؤ کم ہوگا،

منچھر جھیل میں کٹ ہیوی مشینوں کے ذریعے لگائے گئے۔کٹ لگانے کے عمل کی ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین نے خود نگرانی کی، منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں داخل ہونے لگا ہے، تاہم گاؤں کرمپور پر کٹ لگنے کے بعد سیہون کا دادو اور لاڑکانہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔دوسری طرف سانگھڑ کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر بپھرے سیم نالے کے پانی کا رخ موڑنے کے لیے مٹھڑا نہر میں کٹ لگا دیا گیا ہے۔کٹ لگنے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، جس پر مکین احتجاج کر رہے ہیں، اور انھوں نے نوابشاہ روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔ مکینوں نے کہاکہ ایک لاکھ آبادی کو ڈبو دیا گیا ہے، نکاسی آب نہ ہوئی تو حفاظتی بند توڑ دیں گے۔ادھر دادو کی ایم این وی ڈرین میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے مختلف علاقے ڈوب گئے ہیں۔  منچھر جھیل کے پانی کو دریا میں ڈالنے کے لیے گاؤں کرم پور کے قریب ایل ایس ڈیم کو 3 مقامات پر کٹ لگا دیا گیا۔کٹ لگنے سے کرم پور سمیت سیہون کی 17 متاثرہ یونین کونسلز میں سیلابی پانی کا دباؤ کم ہوگا، منچھر جھیل میں کٹ ہیوی مشینوں کے ذریعے لگائے گئے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…