بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے بیان پر انکے اپنے حامی بھی کافی پریشان ، آنیوالے دنوں میں کپتان کیساتھ کیا ہوسکتا ہے؟حامد میرنے بتا دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان نے دو دن پہلے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا تھا کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ٹی وی چینل پر جو پیمرا کی پابندی ہے اس کو ختم کیا ہے۔تو عمران خان نے جس ہائی کورٹ کو عوام کے سامنے خراج تحسین پیش

کیا اسی ہائی کورٹ نے ان کا کل کا جو ایک بیان ہے اس کے بارے میں کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔ عمران خان کا جو بیان ہے اس پر ان کے اپنے جو حامی ہیں وہ بھی کافی پریشان ہیں۔ کیوں کہ انہوں نے پبلک میٹنگ میں پاکستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے بارے میں ایسا بیان دیاہے جس کے بارے میں اس ادارے کے جو اعلیٰ افسران ہیں ان کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔آرٹیکل19 میں آزادی اظہار کوتحفظ دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں اس میں ایک اہم ترین شرط یہ ہے کہ آپ اپنی آزادی اظہار کواس طریقے سے استعمال کریں گے پاکستان کی جو سیکورٹی ہے اس کے بارے میں آپ کوئی مسئلہ پید انہ کریں نہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی زد پڑے۔تو آزادی اظہار پر ذمہ داری کا جو تصور ہے اس کو سامنے رکھ کر سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ دیا تھا اور پیمرا کو ہدایات دی تھیں ۔عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی ہٹانے جانے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے اسی کی روشنی میں پیمرا دوبارہ ریگولیٹ کرے۔ پیمرا جب اس کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرے گا تو یہ ممکن ہے کہ دوبارہ سے عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی لگ جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…